Posted on 2 Comments

Zorin OS 15 Review & Zorin Connect Demonstration

Zorin OS 15 looks awesome, more speedy than ex versions, and things are more connected. In fact, its Zorin Connect works great out of the box with your Android mobile phone. Here’s my Zorin OS 15 review & Zorin Connect Demonstration. http://esite.pk/zorin-os-review-zorin-connect-demonstration/

Posted on Leave a comment

Zorin OS 15 is out

Introduction

Zorin OS is a Linux desktop operating system that’s designed for everyone since its first release nearly 10 years ago. Zorin OS 15 desktop combines the most powerful desktop technology with the most user-friendly design.

Main Features

  • Zorin Connect
  • New desktop theme
  • Touch layout
  • Redesigned apps
  • Do not disturb mode

Download

Download from this link.

Posted on Leave a comment

پیر چناسی سفر

السلام علیکم، میں ڈیوائین کلب کو فیملی ٹورز کے لیے اپنی فہرست میں پہلا نمبر دیتا ہوں۔ ہم ان کے ساتھ پیر چناسی کے سفر پر گئے اور سطح سمندر سے 9500 فٹ بلند پہاڑ کی اونچائی پر خوب لطف اندوز ہوئے۔ مناسب خرچہ، اچھے اتنظامات اور بہترین تفری۔

پیر چناسی سفر
Posted on Leave a comment

اف یہ غیر ضروری ٹیگز 😠 اور ان فرینڈ

میں نے اپنے ایک فیس بک فرینڈ کی وال پر یہ پوسٹ ڈالنے کی غلطی کر دی

السلام علیکم
Thank you for being my friend on the Facebook. Just a friendly reminder, I request you to do NOT tag/message me in any unnecessary images, videos, posts etc please. And do visit my links below.
مطلب یہ کہ مجھے غیر ضروری ٹیگ وغیرہ نہ کریں، شکریہ
Aamir Shahzad
RoshanTech
http://esite.pk

عامر شہزاد

ویسے تو اکثر لوگوں کو اس پر اعتراض نہیں ہوتا مگر یہ ان خاص لوگوں میں شامل ہیں جنہیں میری یہ پوسٹ اپنی وال پر اچھی نہیں لگی۔ ان کا یہ جواب موصول ہوا۔

بھائی میاں السلام علیکم ۔ فرینڈ ریکوئسٹ قبول کرنے کا شکریہ ۔ البتہ نسخہ برائے ترکیب استعمال دوستی ، بجائے ان باکس کرنے کے میری ٹائم لائن پہ شیئر کرنے سے مجھے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے مسجد کے لاؤڈ سپیکر پہ اعلان کیا جا رہا ہو کہ بھائیو یہ ہمارے گھر مہمان تو بن رہا لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ یہ بد تمیزی ضرور کرے گا تو آپ گواہ رہیں کہ ہم اسے پیشگی آگاہ کر رہے ہیں کہ یہ یہ حرکت کرے گا تو اچھا نہ ہو گا 😀 ۔ ہاں ساتھ ہی اسے ہم اپنی دکان کا پتہ بتائے دیتے ہیں کہ ہماری کٹی سے سودا خریدے گا تو فائدے میں رہے گا ۔
بھائی صاحب میں ۔۔۔ کے نام سے تھا ۔ اسی زمانے سے آپ سے غائبانہ تعارف تھا ۔ لیکن اب مجھے افسوس ہے کہ مجھے آپ کو ان فرینڈ کرنا پڑے گا ۔ مجھے آپ سے اس تاجرانہ رویے کی توقع نہ تھی ۔ سلامت رہیں

دوست

 (نوٹ: کچھ جگہوں پر میں نے خود ہی ۔۔۔ لکھ دیے تا کہ ان دوست کی پہچان خفیہ رہے، کیا پتہ اگر ان کا نام لکھا تو میری یہ بلاگ پوسٹ بھی ان کو اچھی نہ لگے)

میری ان سے مزید یہ گفتگو ہوئی۔

وعلیکم السلام
معزرت
تفصیل میں بعد میں بتاؤں گا
اگر آپ نے بلاک نہیں کر دیا تو

عامر شہزاد

بلاک نہیں کیا صرف ان فرینڈ کیا ہے بھیا 😀

دوست

السلام علیکم  ۔۔۔ بھائی، ایک دفع پھر معذرت۔ کچھ تفصیل بتاتا ہوں۔
مجھے آپ سمیت کچھ لوگوں کی فرینڈ ریکوسٹ آئی ہوئی تھی۔ یہ میرا عام طریقہ ہے کہ نئے دوستوں کو ٹیگز کے حوالے سے بتاتا ہوں، اور ساتھ ہی اپنے سیگنیچر لگاتا ہوں، یعنی نام اور ویب سائیٹ۔ ان باکس بھی کرتا ہوں اور ٹائم لائن پر شیئرنگ بھی کرتا ہوں۔ کیونکہ کچھ لوگ اونچا سنتے ہیں 😀۔  میں نے آپ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا۔
وقت کی کمی کی وجہ سے میں سب کی پروفائل چیک نہیں کر سکا، ورنہ شائد آپ کو پوسٹ نہیں جاتی۔ آپ شائد پہلے میری فرینڈ لسٹ میں شامل تھے؟ اور شائد میں نے ٹیگز ہی کی وجہ سے ان فرینڈ کیا ہو گا۔
اف یہ غیر ضروری ٹیگز 😠! میں ان سے بہت چڑتا ہوں۔ اس لیے اکثر لوگوں کو بتائے بغیر ہی ان فرینڈ کر دیتا ہوں۔
آپ کو ٹائم لائن پر میری شیئرنگ اچھی نہیں لگی تو آپ کو اسے فورا ختم کر دینا چاہیے تھا (آپ نے خود ہی شیئرنگ کی سہولت دی رکھی تھی) اور آپ مجھے  ان باکس میں گلہ کر سکتے تھے، جو کہ ایک قابل قبول عمل ہے۔ ان فرینڈ کرنا غیر ضروری تھا 😶۔
دوسرا آپ کو میرے سیگنیچر، یعنی نام اور ویب سائیٹ۔ برے لگے۔ یہ بھی خصوصی طور پر آپ کو تنگ کرنے کے لیے نہیں لگائے۔ میں عام طور پر پوسٹ یا تبصروں کے ساتھ لگاتا ہوں۔
امید ہے کہ آپکا کچھ گلہ کم ہو گیا ہو گا۔ میں اب آپ کو فرینڈ ریکوسٹ بھیجنے لگا ہوں۔ مناسب لگے تو قبول کر لیں۔ ورنہ پھر بھی آپ میرے دوستوں میں شمار رہیں گے۔
مخلص
عامر شہزاد
eSite.pk
(آپ بے شک میری ہٹی ہے کچھ نہ خریدیں 😛)

عامر شہزاد

نہیں اب تو تمہاری ہٹی دیکھنی پڑی گے کبھی وزٹ کر کے 😀

دوست

آپکی ۔۔۔ (ویب سائیٹ) تو شاید ختم ہو گئی تھی۔
۔۔۔

عامر شہزاد

۔۔۔

آپکا بلاگ کیا ہوا ؟

دوست

میں نے یہ عقلمندی کی کہ اپنی ویب سائٹ کی بجائے بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنایا، جو کہ ابھی بھی چل رہا ہے
http://asakpke-urdu.blogspot.com

عامر شہزاد