Posted on Leave a comment

فیس بک پروفیشنل موڈ

پروفیشنل موڈ آن کیسے کریں ؟اگر تو آپ وقت گزاری کے لیے فیس پر موجود ہیں تو سادہ آئی ڈی ہی بہتر ہے ۔ مستبقل میں کمانا چاہتے ہیں تو پروفیشنل موڈ پر چلے جائیے ۔پروفیشنل موڈ کے لیے پہلے فیس بک اپ ڈیٹ کریں۔ پروفائل ان لاک کرنا ضروری ہے ۔ پھر پروفائل کے ساتھ موجود تھری ڈاٹس پر کلک کریں۔ وہاں آخر میں جہاں لنک موجود ہوتا ہے وہاں پروفیشنل موڈ کا آپشن ہو گا۔ وہاں سے آپ اسے آن کر سکتے ہیں۔پسند نہ آئے تو آف کر کے واپس پروفائل موڈ میں جا سکتے ہیں۔ اس آپ کی پوسٹ ریچ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ، ریکوئسٹ بھی آ سکتی ہے ، آئی ڈی پر آپ کے دوست بھی فالورز کے نمبر میں شمار ہوتے ہیں لیکن وہ فرینڈز ہی رہتے ہیں ۔پروفیشنل موڈ کا فائدہ کیا ہے ؟آپ ,, Insights,, کے ذریعے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں پوسٹ کی ریچ کتنی ہے ، پیج بہت جلد مونیٹائز ہو جاتا ہے ، فالور بڑھنے پر کمائی کر سکتے ہیں ، مارکیٹنگ کے لیے پیج استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یو ٹیوب چینل کی طرح بہتر استعمال سے ماہانہ کما سکتے ہیں ۔ارننگ کیسے ہویہ ایک صبر آزما سفر ہے مستقل مزاج لوگ بہت جلد کامیابی حاصل کر لیتے ہیں ۔ جن کے فالورز زیادہ ہیں ان کو جلد جن کے کم ہیں اگر فالورز ہزار تک ہیں ان کو چالیس دن بعد سٹار 🌟 کا آپشن ملتا ہے ، لیکن پوسٹ ریچ بہتر ہو تب ۔۔۔۔ سٹار آپشن ملنے کے بعد پھر آپ کو پروفائل پر رجسٹرڈ ہونے کے لیے اپنے کوائف اور بینک اکاونٹ دینے پڑتے ہیں جو مکمل محفوظ طریقہ ہے ۔ اس کے بعد آپ کی اپ لوڈ کی جانے والی ریکاڈڈ ، لائیو یا ڈاؤن لوڈ ویڈیو پر سٹار لینے کا آپشن نظر آنے لگتا ہے ۔ یہ ویڈیو آپ پروفائل پر بھی لگا سکتے ہیں اور reels پر ۔۔۔ ہر 100 سٹارز پر ایک ڈالر آپ کے اکاونٹ میں جمع ہوتا ہے ۔ دس ہزار سٹار ملنے پر پیج کو بلیو ٹک مل جاتی ہے ۔ پروموشن کے لیے فیس بک نے فری سٹار بھی دینے کا آغاز کیا ہے جو 50 سٹار کے پیک کی شکل میں ہے جو آپ کسی کی ریل یا ویڈیو پر فری دے سکتے ہیں ۔ کچھ سخی لوگ رقم دے کر بھی سٹار اپنے احباب کو دے سکتے ہیں ۔اکاونٹ میں 100 ڈالر جمع ہونے پر آپ رقم نکوانے کے اہل ہوجاتے ہیں ۔ دس ہزار سٹارز ملنے پر آپ کو adds بھی ملنے لگتے ہیں ۔ یاد رکھیے آپ صرف ویڈیوز لگا کر سٹار لے سکتے ہیں تحریر سے نہیں ۔آپ کو اپنی پوسٹ پر ہزار لوگ انگیج رکھنا ہونگے ، انگیج کا مطلب لائک کرنا نہیں پوسٹ ریچ ہے جو آپ ان سائٹس سے چیک کر سکتے ہیں اگر روازنہ ایک ہزار لوگ آپ کی پوسٹ پڑھتے ہیں تو آپ کو سٹار کا آپشن جلد مل جائے گا ۔زیادہ بہتر ہے اپنا کانٹینٹ اپ لوڈ کریں ۔ اب اگر کسی کے پاس پچاس فری سٹار موجود ہیں تو وہ اس کے کسی کام کے نہیں وہ کسی دوست کو دے کر اس کا بھلا کر سکتا ہے ۔۔ آپ ٹیکسیشن نمبر نہیں ہے تو اپنا شناختی کارڈ نمبر دے دیں۔2.پوسٹل کوڈ نہیں پتا تو اپنے علاقے کا نام لکھ کر گوگل کر لیں ۔3. پہلے سو ڈالرز مکمل کریں ، بعد میں فارم بھی بھرا جاسکتا ہے ۔مزید کوئی سوال ہو تو کومنٹس میں پوچھ سکتے ہیں ۔آصفہ عنبرین قاضی

https://www.facebook.com/asakpke/posts/pfbid02B1qnoKpr4fRfM1DNyExZsTrLtFrkXngY3LE5Ky66cm5mRPLHVNFyVqR4cMPthyLSl?comment_id=444500924548493

Leave a Reply